ہفتہ مذہبی ہم آہنگی کا آغاز،یوحنا آباد چرچ میں دعائیہ تقریب
لاہور(پ ر)ورلڈ انٹرفیتھ ہارمنی ویک کے آغازپر آر جی ایم چرچ یوحنا آباد میں بین المذاہب قائدین کی امن و سلامتی کے لئے دعائیہ تقریب میں چیئرمین پنجاب امن کونسل ملک جمشید کی خصوصی شرکت۔سیکرٹری جنرل محمد محمود خان پنجاب امن کونسل اور سیکرٹری جنرل ڈبلیو میک ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ جعفر محمود کی شرکت۔چیئرمین ملک جمشید نے کا کہنا تھا کہ بین المذاہب رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے اور مکالمہ بین المذاہب سے مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونگی۔ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ مل رہا ہے۔ ہماری کونسل کا مشن پر امن معاشرہ کا قیام ہے ہماری کونسل کے تمام عہدیدران بین المذاہب رواداری کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔