ایس ایس ڈبلیو ایم کے 6 بورڈ بنائے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ 

ایس ایس ڈبلیو ایم کے 6 بورڈ بنائے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سولِڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو ڈی سینٹرلائیز کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران سولِڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم اے کے قانون میں تبدیلی کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم ایکا ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر لیول پر بورڈ بنایا جائے گا،  ایس ایس ڈبلیو ایم کے 6 بورڈ بنائے جائیں گے، ہر بورڈ اپنے علاقے میں کام کرنے کے لیے خود مختار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے ڈرافٹ کے حساب سے بورڈ کا چیئرمین ڈویژنل کمشنر ہوگا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ متعلقہ میئر، چیئرمین بھی بورڈ میں ہوں گے جبکہ  پرائیوٹ ممبرز بھی بورڈ میں لیے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -