کراچی:کورونا وائرس کے ویکسین سینٹرز میں اضافہ 

کراچی:کورونا وائرس کے ویکسین سینٹرز میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویکسین سینٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں ایک اور ویکسینیشن سینٹر بنا دیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ویکسینیشن سینٹر سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں بنایا گیا ہے جس کے بعد کراچی میں کورونا کی ویکسین کے لیے مراکز کی تعداد دس ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں کورونا ویکسین سینٹر بنایا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں جناح اسپتال، خالق دینا ہال میں سینٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ ضلع شرقی میں ڈا انٹرنیشنل ڈینٹل کالج اسپتال اور آغاخان اسپتال میں سینٹر بنائے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع غربی میں سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں سینٹر بنایا گیا ہے جبکہ ضلع ملیر میں 36 بستروں پر مشتمل بی ایچ کیو میں سینٹر بنایا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5 میں کورونا ویکسین کا سینٹر بنایا گیا ہے۔

  

مزید :

صفحہ اول -