سندھ:3 فروری سے کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان 

   سندھ:3 فروری سے کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے سندھ بھر میں 3 فروری بروز بدھ سے کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن مرحلے کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے، ویکسینیشن کے آخری مرحلے میں سندھ کے تمام اضلاع میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کیا، انکا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں کرونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے یہ ویکسین لگائی جائے گی، چین سے منگوائی گئی ویکسین سائنوفارم وائرس کے خلاف 90 فیصد کارآمد ہے، کراچی میں خالق دینا ہال، لیاقت آباد اسپتال، جناح اسپتال، کورنگی اسپتال، اربن ہیلتھ سینٹر ملیر، اوجھا اسپتال، قطر اسپتال اور چلڈرن اسپتال میں ویکسینیشن ہوگی، سندھ کے دیگر اضلاع میں لمس جامشورو، ایم سی ایچ سینٹر شہید بینظیر آباد کو اڈلٹ ویکسینین سینٹر/ اے وی سی بنایا گیا ہے، انہون نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکز کو بھی پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا، ویکسین کے لئے کراچی کے تمام اضلاع کی سہولت کو مد نظر رکھا گیا ہے، ویکسین کی ٹریسنگ کی لئے نیشنل ایمیونائزیشن مانٹرنگ سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کیا جا رہا ہے، ویکسینیشن مرحلے کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے، جن اضلاع میں کرونا کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ویکسین کے لیے ان اضلاع کا انتخاب پہلے کیا گیا ہے، ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد جبکہ دیگر شہریوں کو آخری مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی، آخری مرحلے میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد سندھ کے تمام اضلاع بڑھائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -