حمزہ شہبازکی طبیعت خراب،اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہونگے،ن لیگ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔خیال ر ہے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی کچھ روز پہلے بھی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
حمزہ شہباز طبیعت