لاہور سمیت پنجاب بھر میں 67روزبعدتعلیمی ادارے کھل گئے
لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پرائمری، مڈل سکولز اور یونیورسٹیاں کھل گئیں تعلیمی سرگر میا ں بحا ل ہو گئیں، حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلے کے تحت باقی کلاسز کا آغاز ہو گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق کورو نا کے با عث بند کئے جا نے والے تعلیمی ادارے 67روز کے بعد کھل گئے ہیں سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جبکہ کالجز اور جامعات میں تھرڈ ائیر سے پی ایچ ڈی تک کلاسز کی پڑھائی ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیمی دی جائے گی جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبہ کے امتحانات آن کیمپس ہونگے۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہیئیگا،واضح رہے گزشتہ روززڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی تھی،چھٹی کے روزسکول سربراہان حاضر ہوں گے اورب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں۔انرولمنٹ مہم کے لئے سکولو ں کے باہر بینر آویزاں کریں،سکول سربراہان کے ساتھ ضروری سٹاف بھی سکول حاضر ہوگا۔سکول سربراہان ڈی ای او سکینڈری سے سرٹیفکیٹ لیں گے۔