جدید تعلیم کے علاوہ صحت اور کھیلوں کے فروغ کو ترجیح حاصل ہے، اسد قیصر 

جدید تعلیم کے علاوہ صحت اور کھیلوں کے فروغ کو ترجیح حاصل ہے، اسد قیصر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 صوابی(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیل کھود کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں اعلی اور جدید تعلیم کے علاوہ صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رکھی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع کوٹھا میں پی ٹی آئی کرکٹ گالا کے تیسرے سیزن کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے و چیر مین ڈیڈک حاجی رنگیز احمد، سابق تحصیل ناظم ٹوپی سہیل یوسفزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس نے ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ پر توجہ دے رکھی ہے جب کہ گذشتہ ادوار میں کسی حکومت نے کھیلوں کی سر گر میوں پر توجہ نہیں دی تھی انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے ہر یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس گراونڈ قائم کئے جائیں گے جبکہ صوابی میں پہلی دفعہ جدید ترین سپورٹس کمپلیکس قائم کردیا گیا ہے جس میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے تمام سہولیات میسر ہے جب کہ چاروں تحصیلوں کی سطح پر بھی سپورٹس گراونڈ قائم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست و توانا رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کھود کے سر گرمیوں کے فروغ اور قسم سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہیں اس لئے اس ترجیحات کے نتیجے میں صوابی میں سپورٹس کمپلیکس قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہو تے ہیں وہاں نہ صرف نوجوان صحت مند ہو تے ہیں بلکہ سماجی اور معاشرتی برائیوں سے بھی بچ سکتے ہیں انہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی۔تقریب سے پی ٹی آئی تحصیل صوابی کے صدر عطاء اللہ خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سپورٹس کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جب کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جدوجہد سے آج پورے ضلع صوابی میں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ بام خیل سپورٹس کمپلیکس اس کا عملی ثبوت ہے اور آنے والے وقتوں میں صوابی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے جو ضلع صوابی کے لئے باعث فخر ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -