وہاڑی: آٹا بحران،سہولت بازار میں طویل قطاریں، شہریوں کو دھکے، بلیک مافیا بھی سرگرم 

وہاڑی: آٹا بحران،سہولت بازار میں طویل قطاریں، شہریوں کو دھکے، بلیک مافیا بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ضلع کے دیہاتی علاقوں میں آٹے کی شدید قلت ہوگئی ہے‘ شہر کا رخ کرنے والے دیہاتیوں کو آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں سہولت بازار میں شناختی کارڈ کی کاپی مانگ کرعزت نفس مجروح کی جانے لگی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ متاثرہ خریداروں علی بہادر محمد شاہد حافظ سجاد ربنواز محمد طارق اشفاق کھرل فضل الرحمن آصف انصاری اور شفیق نے بتایا کہ مقامی فوڈ افسران کی نااہلی سے (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی آٹا نایاب ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوے جہاں ناجائز منافع خوروں نے بلیک میں آٹا کی فروخت شروع کر رکھی ہے وہاں حکومت پنجاب کی ہدایت پر بنے سہولت بازار میں لمبی لائن میں لگنے اور شناختی کارڈ کی کاپی دے کر آٹا لینے سے عزت نفس مجروح ہوتی ہے ذمہ دار زرائع کے مطابق آٹے کی دوسرے اضلاع میں لیجانے پر پابندی کے باوجود بوریوالا چیچہ وطنی روڈ کی ایک فلور مل کے آٹا کی ملتان میں بڑے پیمانہ پر فروختگی ثابت  ہوچکی ہے جب کہ میتلہ چوک کی فلور مل کا مالک سرکاری کوٹہ میں ملنے والی گندم کا آٹا انتہائی کم مقدار میں چند دکانداروں کو دیکر بقیہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں من آٹا کے تھیلے دیدہ دلیری سے خورد برد کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ملز کے کئی منظور شدہ پوائنٹ پر بھی آٹا دستیاب نہیں اورعوام  بلیک میں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں موجودہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ان کی ہاں میں ہاں ملانے والے ماتحت عملہ کی ذاتی پسند ناپسند اور فلور ملز سے ملنے والی منتھلی کی وجہ سے آٹا کی قلت اور اس کی قیمت میں ظالمانہ شرح سے اضافہ روکنا ناممکن ہے کیونکہ بھاری رشوت کے عوض صرف دکھاوے کے شو کاز نوٹسز اور معمولی جرمانوں کا سلسلہ کاغذی کاروائی کیلیے جاری ہے محکمہ فوڈ کے اعلی حکام ارباب اختیار نے بروقت مداخلت کرکے اصلاح احوال کے لیے موثر اقدامات نہ اٹھائے تو غریب عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے ڈی ایف سی فیصل شریف نے دریافت کرنے پرموقف اختیار کیا کہ الزامات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں مذکورہ دونوں ملوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے آٹا کی سیل پوائنٹس پر موجودگی یقینی بنانے کے لیے مزید سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
آٹا نایاب