راجن پور: مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن‘ کروڑوں روپے کی اراضی واگذار 

راجن پور: مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن‘ کروڑوں روپے کی اراضی واگذار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محمد پوردیوان (نامہ نگار) پنجاب حکومت،،کی ہدایات کی روشنی میں قبضہ مافیاز غیرقانونی قبضوں بااثر افراد کے خلاف سب ڈویژن جام پور میں بھی ڈپٹی کمشنر راجن پور(بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)
 احمر نائک کی قیادت میں  150ایکڑ سرکاری اراضی 2کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کی زرعی وکمرشل اراضی  مواضعات بمبلی،گرکندہ وزیری میں واگذار کرالی گئی ہے کسی کو بھی علاقائی امن خراب وایک روپے کی بھی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی  ناجائز قبضہ گروہوں  وغیرقانونی قبضے مافیاز کو نشان عبرت بنا کر رہیں گے  ناجائز قابضین کی نشاندہی کریں فوری وبروقت کارروائی عمل میں لائیں گے یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر جام پور محمد فاروق ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان وحکومت پنجاب کی ہدایات پر سرکاری املاک  پر قابضین کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی قیادت میں کرنے کے موقع پر کہا کہ قومی املاک کو ناجائز قبض گروپس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا  اور نہ ہی کسی قسم کی رعایت دی جا سکتی ہے ان سے ہرگز کوء سمجھوتہ نہیں ہوگا  تمام تر معیار  شفافیت  بلاتفریق  کاروائیوں کو یقینی بنایا جارہا ہے حکومتی رٹ برقرار رہیگی  قابضین کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لاء جائیگی  انہوں نے مواضعات بمبلی وگر کندہ وزیری میں  2کروڑ پچاس لاکھ رومالیت کی 150ایکڑ زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی ہے جس پر سب ڈویژن جام پور ضلع راجن پور کے عوامی سیاسی سماجی  حلقوں نے ڈپٹی کمشنر  احمر نائیک واسسٹنٹ کمشنر فاروق ملک کی فرض شناسی کو بیحد سراہا وخراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
اراضی واگذار