ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک‘ فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش تیز
سیت پور (نمائندہ خصوصی) اسلحہ کی ریکوری کے لئے لے جانے والے ملزم کو چھڑانے کے لیے ڈاکو نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، ڈاکوں کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سیت پور میں 70 سے زائد مقدمات میں ملوث ڈکیت ڈتہ (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
ترک جوکہ مقدمہ نمبر 309/20 بجرم 395 ت پ میں پولیس تھانہ سیت پور کے پاس زیر حراست اور جسمانی ریمانڈ پر تھا،ایس ایچ او تھانہ سیت پور محمد زاہد خان لغاری،سب انسپکٹر ایوب ملک اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر حسین و پولیس کانسٹیبلان پر مشتمل پولیس پارٹی زیر حراست ملزم ڈتہ ترک کو لے کر دوران ڈکیتی استعمال ہونے والے اسلحہ کی ریکوری کے لئے جارہے تھی کہ جب لتی جنگل میں لعل جوان دربار کے قریب پہنچے تو اچانک 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح افراد پولیس پارٹی کے سامنے آگئے اور آتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،ڈاکوں کی گولی پولیس کانسٹیبل غلام رسول کو سامنے سینے پر لگی لیکن بلٹ پروف جیکٹ ہونے کی وجہ سے پولیس کانسٹیبل محفوظ رہاجبکہ ڈاکو ایک گھنٹہ تک فائرنگ کرتے رہے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ڈتہ ترک موقع پر ہلاک ہو گیا،اطلاع ملتے ہی سرکل علی پور پولیس اور ڈی ایس پی علی پور خالد رف موقع پر پہنچ گئے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلہ کے دوران ملزمان دو کلاشنکوفیں بھی موقع پر چھوڑ گئے جسے پولیس تھانہ سیت پور نے قبضہ میں لے لیا ہے۔جبکہ فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش تیز کردی گئی ہے۔
ڈتہ ترک