میپکو: ٹاسک فورسز کا آپریشن‘ ایک ماہ میں 2526 بجلی چورو ں کو رگڑا
ملتان (سٹی رپو رٹر)الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹاسک فورسزنے ایک ماہ میں ریجن بھر میں 2526بجلی چور پکڑ لئے۔27لاکھ81ہزار یونٹس چوری کرنے پر4 کروڑ54 لاکھ36ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 115افراد کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے۔یکم تا30جنوری 2021ء کے دوران ملتان میں 646 گھریلو، کمرشل،صنعتی،دیگر اور(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)
ٹیوب ویل صارفین کو773658یونٹس چوری کرنے پر12395985 روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں 400گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو419169یونٹس چوری کرنے پر5808870روپے جرمانہ عائداور45مقدمات درج،وہاڑی میں 199 گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو276811یونٹس چوری کرنے پر4536048روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولپور میں 189گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو215928یونٹس چوری کرنے پر3499131 روپے جرمانہ عائداور28مقدمات درج،ساہیوال میں 370 گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو328761یونٹس چوری کرنے پر6171336روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج، رحیم یار خان میں 209 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو250663یونٹس چوری کرنے پر4248240روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 314 گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو266431یونٹس چوری کرنے پر3956577روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج،بہاولنگر میں 142گھریلو،کمرشل،صنعتی،دیگر اور ٹیوب ویل صارفین کو153180یونٹس چوری کرنے پر2553508روپے جرمانہ عائداور7ایف آئی آرز درج جبکہ خانیوال میں 57گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو97342 یونٹس چوری کرنے پر2266389روپے جرمانہ عائد کیاگیااوردو مقدمات درج کروائے گئے۔
رگڑا