عبدالحکیم: باراتیوں پر رشتہ داروں کا دھاوا‘ 16 افراد زخمی 

    عبدالحکیم: باراتیوں پر رشتہ داروں کا دھاوا‘ 16 افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم (نمائند پاکستان‘ نمائندہ خصوصی) کھوہ بگے والا نزد پل ملن والی میں باراتیوں نے رشتہ داروں پر دھاوا بول کر 16باراتی زخمی کردیئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ عبدالحکیم کی حدود کھوہ بگے والا نزد ملن پل پر دنیا پور سے شفقت ولد محمد شریف قوم اہیر غلام حیدر  ولد محمد نواز قوم اہیر کے گھر  بارات لیکر آئے تھے  جہاں پر دلہن کے چچا ممتاز مشتاق غلام رسول وغیرہ کا جھگڑا دلہا کے بھائی اظہر آصف لیاقت وغیرہ سے ھو گیا  جس پر باراتی اور دلہن والوں کے رشتہ دار(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
 بھی آپس میں لڑ پڑے اور 16 باراتی زخمی ہو گئے اس دوران دلہا زخمی ہونے کے باوجود دلہن کو ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گیاایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم مہر ظفر امتیاز سیال نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو رول ہیلتھ سینٹر عبدالحکیم منتقل کروا کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دھاوا