کشمیریوں سے اظہار یکجہتی: مختلف شہروں میں تقریبات‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل
خان پور‘ اڈاجھلار مدینہ+بٹہ کوٹ (نمائندگان پاکستان) کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سٹیزن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام آج شب8بجے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوہاب کی رہائشگا ہ پر(بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
”یکجہتی کشمیر“سیمینارمنعقد ہوگا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پروفیسر عطاء محمد قریشی کی زیرصدارت پرائیویٹ سکولز اینڈکالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن خان پور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آل پارٹیز یکجہتی کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو تمام پرائیویٹ سکولز کے طلباء و اساتذہ صبح 9 بجے بھٹوپارک کے مقام پر جمع ہوں گے اور ایک بڑی ریلی کی صورت میں آل پارٹیز یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہوں گیاس سلسلے میں پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تمام سکولز اپنی تیاریاں شروع کریں۔ اجلاس میں ڈاکٹر رحیم الدین، داؤد احمد، عارف راؤ، رئیس عاشق امین، جام زبیر احمد، حافظ عبدالقدیر ودیگر نے شرکت کی۔آخر میں نائب صدر PSCMAداؤد احمد کی طرف سے پر تکلف عصرانہ دیا۔اجلاس داؤد احمد کی رہائش گاہ پر ہوا۔آخر میں ملک کی سلامتی کی دعا کرائی گئی۔
تیاریاں مکمل