جنوری، اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، مہنگائی کی شرح 5.7فیصد ریکارڈ

  جنوری، اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، مہنگائی کی شرح 5.7فیصد ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جنوری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، چینی 15 فیصد، گندم 8 فیصد، گھی 6 فیصد اور کوکنگ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہو گیا، جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں چینی 15 فیصد، گندم 8 فیصد، گھی 6 فیصد، کوکنگ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہوا، سرسوں کا تیل 10 فیصد، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی فیصد اور پھلوں کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 33 فیصد، ٹماٹر 30 فیصد اور چکن کی فی کلو قیمتوں میں 28 فیصد کمی ہوئی، پیاز 25 فیصد انڈے 15 (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)
فیصد، سبزیوں کے دام 10 فیصد گر گئے، مصالحہ جات بھی ساڑھے سات فیصد سستے ہوئے۔
مہنگائی