کوٹ ادو: پاسپورٹ آفس کا افتتاح‘ لوگوں میں خوشی کی لہر
مظفر گڑھ‘ کوٹ ادو‘ دائرہ دین پناہ (نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے مظفرگڑھ چوک سرور شہید کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس کا باقائدہ افتتاح کر دیا انہوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس کا قیام شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو تحریک انصاف کی حکومت نے پورا کر دیا(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
ہے اس سے کوٹ ادو اور گردونواح کے علاقوں کے لوگوں کو بہت سہولت میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ترقی اور کامیابی کا سفر جاری رکھے گی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بہت جلد عوامی مطالبہ کے پیش نظر کوٹ ادو اور تونسہ کو ضلع کا درجہ دے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہوا ہے اور تحریک انصاف عوام سے کئے گئے سب وعدے پورے کرے گی وفاقی وزیر مملکت کی آمد پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے اور وزیر اعظم عمران خان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ جبکہ تحصیل کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح پر چوک سرور شہید کے سیاسی و سماجی اور کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چوک سرور شہید کے شہریوں نے کوٹ ادو پاسپورٹ آفس کے قیام کو حکو مت کا احسن اقدام قرار دیا ہے کیو نکہ تحصیل کوٹ ادو کی آبادی تقریبا ساڑھے تیرہ لاکھ سے زیادہ ہے اور یہاں تحصیل کو ٹ ادو کی عوام کو طویل سفر کر کے مظفرگڑھ جانا پڑتا تھا اور رش زیادہ ہو نے کی وجہ سے دو دو دن انکی باری ہی نہ آتی تھی، اب کو ٹ ادو میں پاسپورٹ آفس بننے سے شہریوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی چوک سرور شہید کے شہریوں نے وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور تحصیل کی سطح پر پاسپورٹ آفس منظور کروا لیا۔
لہر