20فیصد نمبر دینے کے اقدام کیخلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو انٹر ویو کے ذریعے 20فیصد نمبر دینے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بناپر نمٹادی مسٹرجسٹس عاصم حفیظ نے اس سلسلے میں دائرسردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
کی درخواست پرسماعت کی جس میں وفاقی حکومت،پاکستان میڈیکل کمیشن،سیکرٹری ایجوکیشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایاگیا تھا،درخواست میں کہا گیاتھا کہ پرائیویٹ سرکاری کالجوں میں سٹوڈنٹس کو 20فیصد نمبردینا قانون کے منافی ہے،گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لئے طلباء کے 20 فیصد نمبروں کے انٹرویو کی گنجائش نہیں،آئین کے تحت طلباء سے امتیازی سلوک نہیں کیاجاسکتا،گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں بھی داخلہ کے لئے انٹرویو کے 20 فیصد نمبر رکھے جائیں،درخواست میں ان نمبروں کے حوالے سے امتیازی اقدام کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاہم درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل جج نے کیس نمٹا دیا۔
نمٹا دی