جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنما سردار ندیم  کھگو کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنما سردار ندیم  کھگو کی ملاقات‘ مختلف امور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق تحصیل ناظم  سردار ارشاد عباس گھلو  کے بھائی سردار ندیم خان گھلو نے گزشتہ روز مرکزی رہنما تحریک انصاف جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)
 میں ملاقات کی جس میں لودھراں کے تمام مسائل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر اظہار خیال کیا گیا اس موقع پر  سینئر رہنما تحریک انصاف سردار ندیم خان گھلو نے پنجاب میں متوقع بلدیاتی انتخابات سمیت لودھراں کے دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جہانگیر خان ترین نے گھلو خاندان کی خدمت اور ان کے ساتھ وفاداری کی بھی تعریف کی جہانگیر خان ترین نے کہا کہ سردار ارشاد عباس گھلو سردار ندیم گھلو چاند گھلو جمشید گھلو میرے مخلص دارینہ ساتھی ہیں انہوں نے ہمیشہ ہرمشکل وقت میں میرا ساتھ دیا سردار ندیم گھلو نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم جہانگیر خان ترین کی ذات کیلئے دن رات حاضر ہیں لیڈر جہانگیر خان ترین محسن جنوبی پنجاب ہیں نے ہمیشہ غریب مظلوم عوام کا ساتھ دیا سردار ندیم خان گھلو نے مزید کہا کہ میرے لیڈر جہانگیر خان ترین بہت جلد لودھراں ایں گے مختلف شعبوں کے مسائل سمیت مقامی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے سردار ندیم خان گھلو نے کہا کہ جو  لوگ سمجھتے ہیں کہ جہانگیر خان ترین  سیاسی طور پر لودھراں میں کمزور ہو گیے ہیں ان کی بھول ہے جہانگیر خان ترین کی قیادت میں سب ورکرز لیڈر ایک ہی صفوں میں موجود ہیں۔
تبادلہ خیال