مہنگائی سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن‘ کرپشن بڑھنے  سے حکومتی دعوے بے نقاب‘ قطب فرید کوریجہ

  مہنگائی سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن‘ کرپشن بڑھنے  سے حکومتی دعوے بے نقاب‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لیاقت پور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ غلام رسول قطب فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عام لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کی وجہ سے ہر(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
سو معاشی بدحالی پھیل رہی ہے   شیدانی شریف میں پارٹی سوشل میڈیا گروپ کے ارکان سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیازی حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار کی قلعی کھول دی ہے ضلع رحیم یار خاں اور جنوبی پنجاب میں عوام پی ٹی آئی کی حقیقت اور انتخابی کامیابی کے اصل راز کو سمجھ چکے ہیں اس لیئے لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیئے رابطے کر رہی ہے انہوں نے پارٹی کے سوشل میڈیا گروپ کی محنت کو سراہا اس موقع پرگروپ ایڈمن ملک ساجد حسین ارائیں، جام جاوید لاڑ سٹی صدر لیاقت پور،سردار ریاض خاں،شہزاد خاں لبانہ جام شاہد ڈایہ اور دیگر موجود تھے۔
اجیرن