انڈس موٹر: پسماندہ علاقوں میں تعلیمی معیار بڑھانے کا فیصلہ‘ دی سٹیزن فاؤنڈیشن کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط‘ داخلہ مہم تیز
کراچی (پ ر) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے گزشتہ 13 برسوں سے ملک کے پسماندہ علاقوں کے غریب بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دی سیٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
۔ معاہدے کے تحت، ٹی سی ایف انڈس موٹر کے معروف ٹویوٹا گوٹھ ایجوکیشن پروگرام (T-GEP) کو بھی مزید تقویت فراہم کریگا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم انڈس موٹر کے تعاون سے چلنے والے ٹی سی ایف کے کیمپیسز کو بھی مزید معاونت فراہم کریگا۔ T-GEP پروگرام آئی ایم سی کے ہمسایہ میں واقع گوٹھ(دیہاتوں) میں ا سکول نہ جانے والے بچوں کیلئے آئی ایم سی نیبر نگ کمیونٹی اپ لفٹ پروگرام (Neighbouring Community Uplift Program) کے تحت 2008 میں شروع کیا گیا جس کے ذریعے ایلمنٹری اور سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کیلئے بھر پور مالی معاونت کی جار ہی ہے۔اس پروگرام کے تحت 250 سے زائد طالب علموں کے داخلے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1100 طالب علم کراچی، حیدر آباد اور مظفرگڑھ میں آئی ایم سی کی معاونت سے تعمیر کردہ ٹی سی ایف کیمپسز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس اشتراک پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے سی ای او انڈس موٹر کمپنی، علی اصغر جمالی نے کہا ”پاکستان 5سے16 سال کے اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ آئی ایم سی ملک کے پسماندہ علاقوں کے غریب بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ذریعے معاونت فراہم کرکے معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عز م ہے۔دی سیٹیزن فائڈیشن کے ساتھ تسلسل کے ساتھ اشتراک ہمارے وعدے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔“ انہوں نے مزید کہا”تعلیم ہر بچہ کا بنیادی حق ہے اور لڑکوں کی طرح لڑکیاں بھی تعلیم کے حصول کا حق رکھتی ہیں۔ مجھے یہ بات کہنے میں فخر ہے کہ T-GEP پروگرام کے تحت تین اسکولوں میں داخل کئے گئے بچوں میں 48 فیصد لڑکیاں ہیں۔لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے والدین کی سوچ میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے جو کہ حوصلہ افزاء بات ہے۔تعلیم یافتہ لڑکیاں زندگیاں بچاتی ہیں اور خاندانوں اور طبقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آئی ایم سی معیاری تعلیم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف SDG-4 کا نہ صرف توثیق کنندہ ہے بلکہ اس کی مکمل حمایت کرتاہے جس کا مقصد اجتماعی اور برابری کی بنیاد پر معیاری تعلیم کی فراہمی اور زندگی بھر کیلئے مواقعوں کو فروغ دینا ہے۔
مہم تیز