ملتان: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘97گھروں کی چیکنگ
ملتان (وقا ئع نگار)جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 97گھروں کی چیکنگ،30افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کرکے عارضی رہائش اور شراب کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔تفصیل(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
کے مطابق گزشتہ روز جے ٹی ٹی کی انچارج ناظمہ مشتاق کی زیر نگرانی تھانہ صدر،شاہ شمس، بی زیڈ کے مختلف علاقوں بسم اللہ کالونی،کوٹلہ وارث شاہ،گرین ٹاون،نیوشاہ شمس کالونی اور یوحنا آباد میں سرچ آپریشن کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران97گھروں کی چیکنگ کی گئی،30افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ اور شراب فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کرکے ولایتی شراب تیس بوتلیں اور چھے لیٹر الکوہل برآمد کرلی گئی ہے۔