خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ  بنانے والا ملزم اشتہاری قرار

  خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ  بنانے والا ملزم اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپو رٹر) ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد ملتان نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ  بنانے والے ملزم کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
 ملزم کو گرفتار کرکے 13 فروری تک عدالت کے روبرو پیش کریں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ نیو ملتان کے مطابق ملزم خالد حسین کے خلاف سال 2016 میں مقدمہ نمبر 358 زیر دفعہ 376/511 جنسی زیادتی کا درج کیا گیا تھا۔ عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزم نے مقدمہ کی پیروی نہیں کی جس پر عدالت نے ملزم کو بار بار طلب کیا تھا جو پھر بھی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
اشتہاری قرار