پُرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلامی  نظام کا قیام ہمارا نصب العین‘ سید ذیشان اختر

پُرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلامی  نظام کا قیام ہمارا نصب العین‘ سید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(بیورو رپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ ملک کے ریسورسز پر قابض اشرافیہ سے جان چھڑانے کا وقت قریب آگیاہے۔ (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)
جماعت اسلامی ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلامی نظام کا قیام ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، سودی معیشت کے خلاف جاری تحریک کے فیز ٹو میں 26 فروری کو بہاول پور میں عوامی جلسہ کریں گے جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔ عوام مزید ظلم و جبر کے سایوں تلے رہنے کے لیے تیار نہیں۔وہ کیمسٹ ایسوسی ایشن بہاول پور کے صدر چوہدری شاہد حسن کی رہائشگاہ پر یونین کونسل نمبر 16  اور 17 کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ  براڈشیٹ سکینڈل اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس سے ثابت ہو گیا ہے کہ کرپشن کا کلچر ملک میں سالہاسال سے فروغ پا رہا ہے، پی ٹی آئی کے دورے حکومت میں اس کو مزید تقویت ملی۔کرپشن نے سوسائٹی کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ حکمران طبقہ کی بدعنوانی کی وجہ سے ہر سال پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوتی ہے جب کہ صاحب اقتدار طبقہ کو رتی برابر شرم محسوس نہیں ہوتی۔ دہائیوں سے پاکستان کے ریسورسز پر قابض اشرافیہ نے اداروں کو مضبوط کرنے اور پائیدار نظام کی تشکیل کے لیے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور اس بہتی گنگا میں ہر کوئی ہاتھ دھو رہا ہے جب کہ دوسری جانب وہ اکثریت ہے جنھیں زندگی کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ ملک میں کروڑوں افراد کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں۔ لاکھوں بچے سکولوں سے باہر، فیکٹریوں اور ہوٹلوں اور چائے کے ڈھابوں پر مزدوریاں کر رہے ہیں۔ فیکٹری مزدور، کسان، تنخواہ دار طبقہ سب پریشان ہیں۔ لاکھوں نوجوان ڈگریاں اٹھائے بے روزگار پھر رہے ہیں۔کارکنان کے اجتماع سے امیر پی پی 245 نصراللہ ناصر،یوسی امیر حامد مصطفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ذیشا ن اختر