ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

  ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے مالیت کی نقدی و موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ممتازآباد کے علاقے پیرے والی پلی محمد عدنان سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار سمیت موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمدی کاٹن فیکٹری کے قریب غلام فرید سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی15ہزار لیگئے،تھانہ الپہ کے علاقے فلڈ بند بوسن محمد (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
مشتاق سے تین ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی10ہزار سمیت موبائل لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد وقار کی بیوی سے موٹرسائیکل سوار دو ملزم جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل موجود تھے،کہکشاں سٹریٹ محمد احسن کی والدہ سے بھی دو کس ملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائلز موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے، دیوان باغ سے ماضد حسین،محمد یوسف جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد عامر کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔
وارداتیں