جلالپور پیروالا: رشتہ داروں کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد‘ ٹانگ ناکارہ
جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) نواحی علاقے دراب پور میں مختیار حسین نامی شخص کو مبینہ طور پر اس کے رشتہ دار جاوید نے بہانے سے گھر بلاکر کمرے میں بند کردیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تشدد سے نوجوان کی ٹانگ بھی ناکارہ ہو گئی‘ تشدد کے بعد ملزمان نے مضروب کو گھر سے باہر پھینک دیا اطلاع پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
نوجوان کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا دوسری طرف تھانہ صدر پولیس نے مضروب کا زبانی بیان قلمبند کرنے کے بعد کاروائی شروع کردی ہے۔‘ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل جاوید اور جمشیدکی بہن گھر سے غائب ہو گئی تھی اسی عرصہ میں مختیار کا بھائی مشتاق بھی علاقے سے غائب ہو گیا تھا جاوید کو شبہ تھا کہ اس کی بہن کو مشتاق نے اغوا کیا ہوا ہے جاوید مختیار سے مشتاق کا ٹھکانہ معلوم کرنا چاہتا تھا۔
ٹانگ ناکارہ