صوبائی حلقہ 276 لاوارث‘ سڑکیں کھنڈر‘ سیوریج سسٹم تباہ‘ لوگوں کا احتجاج 

صوبائی حلقہ 276 لاوارث‘ سڑکیں کھنڈر‘ سیوریج سسٹم تباہ‘ لوگوں کا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور (نمائندہ پاکستان) صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 276 گزشتہ اڑھائی سال سے ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سخت مایوسی کاشکارہیں 2018 کے الیکشن میں تبدیلی سرکارکو ووٹ دینے اور حلقہ میں خوشحالی کے خواب دیکھنے والے ووٹرزاپنی ہی حکومت سے نالاں ہیں شاہ جمال شہرمیں ملاں والہ چوک سے عثمان کوریہ چوک تک روڈکی ابترحالت نے پیدل چلنادشوار کردیا ہے بارش اور سیوریج کاپانی کئی کئی مہینے مین روڈ پہ جمع رہتاہے شہریوں کوامید(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
تھی کہ ٹاؤن کمیٹی بننے کے بعد شہرکی حالت زارمیں بہتری آئیگی مگر سفارشی اور سیاسی بھرتی کے اہلکارکام کرنے کی بجائے گھربیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں شہر کی ڈیڑھ لاکھ سے زائدآبادی کے لیئے دیاجانے والا واٹرفلٹریشن پلانٹ چالوہونے کے چندماہ بعدہی بندہوگیاہے،سبزی منڈی روڈپہ کئی ماہ سے کھڑے پانی کی وجہ سے آڑھتیوں کوسامان لے آنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے،شہرسے گزرنے والی نہرکی صفائی نہ ہونے سے بدبو،تعفن نے مکینوں کومہلک بیماریوں میں مبتلاکرکے رکھ دیاہے،ہیلتھ سینٹرشاہ جمال میں 2 بجے کے بعد ڈاکٹرموجودنہیں ہوتے جبکہ خاکروب ایمرجنسی مریضوں کواٹینڈکرتے ہیں،حلقہ کی یونین کونسلزمونڈکا،مہرپور،نوہن والی،عثمان کوریہ،ماہڑہ کازیرزمین پانی کھاراہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ دوردراز علاقوں سے صاف پانی بھرنے پہ مجبورہیں۔تین لاکھ سے زائدآبادی کے اس حلقہ میں کوئی گرلزیابوائزکالج نہ ہونے سے یہاں کے طلباروزانہ 40 کلومیٹردور مظفرگڑھ جانے پہ مجبورہیں جبکہ سینکڑوں طلبہ،طالبات سفری اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کوخیرباد کہہ چکے ہیں شہریوں تنویرانجم،باسط قریشی،ندیم اقبال،ساجدشنا،مہران سعید،محمدوقاص،میاں حنیف،نعیم شاہ،وقاص چھینہ ودیگرنے بتایاکہ دورجدیدمیں بھی پی پی 276 میں بنیادی سہولیات نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے پی پی 276 میں فوری ترقیاتی فنڈزمہیاکرنے کامطالبہ کیاہے۔
لاوارث