منی لانڈرنگ ، اثاثہ جات کیس، حمزہ شہبازنے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت لاہورہائیکورٹ میں دائرکر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہبازنے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی،درخواست میں چیئرمین اورڈی جی نیب کوفریق بنایاگیاہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ کسی ملزم کی عرصہ درازتک گرفتاری سزادینے کے مترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظورکرنےکاحکم دے۔دوسری جانب لیگی رہنما کو منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا، حمزہ شہباز کو جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیاگیا۔