سیف اورکرینہ کے ہاں دوسری اولاد متوقع، بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ نجومی پنڈت بھی میدان میں آگئے
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر آنے والی دوسری اولاد سے متعلق نجومیوں نے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر ایک اور مہمان کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے دوسری اولاد کی پیدائش کی تاریخ بھی بتا دی ہے جس کے مطابق فروی میں ان کے گھر مزید خوشیاں آنے والی ہیں۔
سیف اور کرینہ کے گھر لڑکے یا لڑکی کی ولادت سے متعلق جہاں بہت سے لوگوں نے اندازے لگانے شروع کردیے ہیں تو وہیں نجومی بھی میدان میں آگئے ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے کہا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور انڈسٹری کی طاقتور جوڑی ہے اور ان کے چہروں کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوگی۔
پنڈٹ جگناتھ نے یہ بھی کہا کہ علم نجوم اور چہرہ شناسی کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے جوڑے کے ہاں لڑکی کی ولادت ہوگی جو ذہانت سے مالا مال ہوگی کیوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود والدین اور ان کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔