سہالہ، کمرے میں گیس اخراج سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق

سہالہ، کمرے میں گیس اخراج سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق
سہالہ، کمرے میں گیس اخراج سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق
سورس: rescue.gov.pk

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گھر میں سلنڈر گیس کی لیکیج کی وجہ سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع گھر میں سلنڈر گیس کی لیکیج کی وجہ سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے جن میں رفاقت حسین اس کی بیوی قراج بی بی، بیٹے حسنین، محمدعلی اور بیٹی آمنہ شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کمرے میں گیس کا سلنڈر جلا کر سوئے ہوئے تھے، اسی دوران لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔