سپریم کورٹ نے نیب سے بی آر ٹی کی تحقیقات کرانے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات نیب سے کروانے کا پشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی نیب سے تحقیقات کروانے کے فیصلے کیخلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔وکیل کے پی حکومت نے کہاکہ ہائیکورٹ نے نمٹائے گئے مقدمہ میں تحقیقات کاحکم دیا۔سپریم کورٹ نے نیب تحقیقات کے حکم کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرلی اور پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے کہاہے کہ بی آرٹی پشاور کی تحقیقات نیب نہیں کر سکے گا،ہائی کورٹ کافیصلہ قیاس آرائیوں پر مبنی تھا۔
واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کامعاملہ نیب کے سپرد کرنے کافیصلہ دیا تھا۔