ملک پر مسلط حکمران خود کرپٹ ہیں،ہرشعبے میں حکومتی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں،مریم اورنگزیب

ملک پر مسلط حکمران خود کرپٹ ہیں،ہرشعبے میں حکومتی کرپشن کی داستانیں موجود ...
ملک پر مسلط حکمران خود کرپٹ ہیں،ہرشعبے میں حکومتی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ ملک پر مسلط حکمران خود کرپٹ ہیں،سرکاری خزانے سے پیسہ کھانے والے کون ہیں؟،ہرشعبہ میں حکومتی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر بھی وزیراعظم نے غلط بیانی کی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب کیلئے ترقیاتی کام کئے، شہباز شریف پر کرپشن کاکوئی کیس ثابت نہیں ہوا،موجودہ حکومت نے پورے ملک کو کرپشن کی منڈی بنا کررکھ دیا، احتساب اورسیاسی غبارے سے ہوا نکل گئی ہے،حکومت نے ڈھائی سال میں 11 ہزار 500 ارب کا قرضہ لیا،ملکی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی تیزی سے قرضہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جس مسئلے پر نوٹس لیتے ہیں وہی غائب ہوجاتاہے،اب قبضہ مافیا کی باتیں شروع ہوگئی ہیں ،حکومت کی کارکردگی کیاہے ،سب کو پتہ ہے،مہنگائی کا سوال کیاجائے تو کہتے ہیں قرضے مہنگائی کی بڑی وجہ ہے۔