لاہور میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، یہ دراصل کون تھا اور وجہ کیا بنی؟ تہلکہ خیز انکشاف
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے امام مسجدقاری آصف کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم اشرف عثمان مقتول امام مسجد قاری آصف کی بیوی کا جاننے والا تھا، مقتول کی بیوی نے اپنے دوست اشرف عثمان کے ساتھ مل کر چھری سے اپنے شوہر کی شاہ رگ کاٹ دی تھی ملزمہ اپنے شوہر کو راستے سے ہٹا کر اشرف عثمان سے شادی کرنا چاہتی تھی ۔