شمالی وزیرستان میں دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا لیکن اس نے ایسا کیا دیکھا تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

شمالی وزیرستان میں دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا لیکن اس نے ایسا کیا دیکھا تھا ...
شمالی وزیرستان میں دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا لیکن اس نے ایسا کیا دیکھا تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرانشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیرستان میں میرانشاہ سے دور ایک گاو¿ں میں دیور نے غیرت کے نام پر گھر کے باہر موجود ایک شخص اور اپنی بھابھی کو قتل کردیا۔
ایس پی انویٹیگیشن شمالی وزیرستان کے مطابق میرانشاہ سے شمال کی طرف 25 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے گاوں لولی فقیران میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیور نے گھر کے باہر موجود شخص کو خنجر سے وار کرکے قتل کیا اور بعد ازاں گھر میں داخل ہوکر اپنی بھابھی کو بھی غیرت کے نام پر قتل کردیا، خاتون کی عمر تقریبا 30 سال تھی جو 2 بچیوں کی ماں اور 8 ماہ حاملہ تھی۔
دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملتے ہی آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کے حکم پر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جب کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید :

قومی -