اے آر رحمان صرف چند لوگوں کے ساتھ ہی کیوں کام کرتے ہیں؟

اے آر رحمان صرف چند لوگوں کے ساتھ ہی کیوں کام کرتے ہیں؟
اے آر رحمان صرف چند لوگوں کے ساتھ ہی کیوں کام کرتے ہیں؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان) کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جن کے ساتھ وہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سی فلمز کی آفر قبول نہیں کرتے ، انہیں زیادہ فلموں میں موسیقی ترتیب دینے کی پرواہ نہیں ہوتی بلکہ انہیں اس بات کی پرواہ ہوتی ہے کہ معیاری کام کریں۔

موسیقار کے مطابق وہ صرف ان لوگوں کے ساتھ ہی کام کرتے ہیں جن کے ساتھ کام سے انہیں خوشی ملتی ہے اسی لیے وہ بار بار چند ہی لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ایوارڈ شوز کے حوالے سے اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ ایوارڈز اہم ہوتے ہیں لیکن یہ منزل نہیں ہیں۔

مزید :

تفریح -