یوبی ایل نے واٹس ایپ بینکنگ سروس متعارف کروادی

یوبی ایل نے واٹس ایپ بینکنگ سروس متعارف کروادی
یوبی ایل نے واٹس ایپ بینکنگ سروس متعارف کروادی

  

کراچی ( پ ر)سال 2020کے بہترین بینک’ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ‘(یوبی ایل) نے واٹس ایپ بینکنگ سروسز متعارف کروادیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق یوبی ایل ہمیشہ سے ہی مصنوعات اور سروسز کے تیکنیکی معاملات میں سب سے آگے رہا ہے اور اب پاکستا ن کے لوگوں کی مالی ضروریات کو دیکھتے ہوئے نئی جدتوں کیلئے  پرعزم ہے ۔ملک کا ترقی پسند اور جدید بینک ہونے کے ناطے یوبی ایل نے انفوبپ(Infobip) کے ساتھ مل کر اپنے ایک کروڑ سے زائد صارفین کی آسانی کیلئے ’واٹس ایپ بینکنگ‘ متعارف کروائی ہے ۔ 

سیلف سروس کی یہ سہولت تمام صارفین کے لیے ان کے ترجیحی پلیٹ فارم پرہے تاکہ وہ اپنی بینکنگ سے متعلق معلومات باآسانی حاصل کرسکیں۔ واٹس ایپ کے ذریعے اب یوبی ایل کے صارفین مالی معاملات کیلئےمعلومات فوری حاصل کرسکیں گے ، اس سروس سے صارفین کومصنوعات ، شکایت کے اندراج ، بینک کی برانچز، کسی بھی مخصوص معاملے پر معلومات سمیت دیگر معاونت فراہم کی جائے گی ۔

اس سلسلے میں گروپ ایگزیکٹو ڈیجیٹل بینکنگ شرجیل شاہد کاکہناتھاکہ یو بی ایل نے ایک بار پھر ایسی مصنوعات اور خدمات متعارف کروائیں جو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانی پیدا کرتی ہیں، ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم اپنے صارفین کے لئے بینکاری کا بہترین نظام لاناچاہتے ہیں اور اسی طرف واٹس ایپ بھی ایک نیاقدم ہے ۔ 

مزید :

بزنس -