برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی مشکلات میں اضافہ
مانچسٹر (محمد رضوان) برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کورونا کی وباء کے باعث اپنی آن لائن کلاسز سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور گھر سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران یونیورسٹی کی بہت سی سہولیات سے محروم ہیں مگر اس کے باوجود تعلیمی ادارے طلباء سے پوری ٹیوشن فیس چارج کر رہے ہیں ، طلباء کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے لیے اتنی زیادہ فیس لینا مناسب نہیں ہے ہم بین الاقوامی طلباء پہلے ہی دوگنی فیس ادا کر رہے ہیں ۔
بہت سے پاکستانی طلباء کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے آن لائن تعلیمی کلاسز کا تجربہ بالکل نیا ہے جس سے یونیورسٹی لیبارٹریز اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں ۔
برطانیہ میں دسمبر 2020 میں کرونا کی وباء میں شدت آنے کے بعد حکومت کی طرف سے تیسرے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں آیا جس کے نتیجے میں یونیورسٹیز اور دوسرے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ۔ اور تمام تعلیمی کل اس کو آن لائن کر دیا گیا ۔
برطانیہ میں موجود بہت سے پاکستانی طلباء شکایت کر رہے ہیں کہ وہ بہت سے مہنگے رہائشی معاہدوں میں جکڑے ہوئے ہیں اور بہت سے برطانیہ چھوڑ کر پاکستان واپس چلے گئے ہیں ۔