جنوبی کوریا میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں گراوٹ شروع
سئیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں آج 336 نئے کیس رپورٹ ہوئے جو مسلسل تیسرے روز بھی 400 کے ہندسے سے نیچے رہے، نئے کیسوں میں سے 295 مقامی طور پر اور 41 بیرون ملک سے آنے والوں میں ریکارڈ ہوئے تاہم مزید 10 اموات ہوئیں جس سے ہلاکتوں کی ٹوٹل تعداد منگل تک 1435 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں کیسوں کی کل تعداد آج (منگل) تک 78000 سے عبور کر چکی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ قمری نئے سال کی تعطیلات سے قبل اگر صورتحال کو محفوظ سمجھا گیا اور روزانہ نئے کیسوں کی تعداد مستحکم ہوئی تو وہ کچھ حفاظتی پالیسیاں آسان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔