برطانیہ کو نئے وائرس نے تشویش میں مبتلا کردیا

برطانیہ کو نئے وائرس نے تشویش میں مبتلا کردیا
برطانیہ کو نئے وائرس نے تشویش میں مبتلا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبی علی شاہ ) برطانیہ کو نئے وائرس نے تشویش میں مبتلاء کردیا اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ  نیا کوروناوائرس   کچھ جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے ،کچھ نمونوں پر ٹیسٹ مختلف آتے ہیں ، جسے E484K کہا جاتا ہے ، جو پہلے ہی جنوبی افریقہ اور برازیل کے مختلف خطوں میں سامنے آچکا ہے جو تشویش کا باعث ہے ، اس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ 
حکام نے واضح کیا کہ  ویکسین کا  استعمال جاری رہے گا، برطانیہ نے پہلے سے ہی مختلف قسموں  کے وائرس کے  پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات تیز کردیئے ہیں۔انگلینڈ کے کچھ حصوں میں اس نئی قسم کے وائرس کی روک تھام  کے لئے ہنگامی جانچ شروع  ہے اور بیرون ملک سے مزید وائرس کے  داخل ہونے سے روکنے کے لئے سفری پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں جن پر عمل درآمد کیا جارہاہے ۔ 

مزید :

برطانیہ -