کنگنا رناوت نے چارکروڑ کی نہایت مہنگی ترین چیز خرید کر اپنے بہن ، بھائی اور کزنز کو تحفہ کر دی ، مثال قائم کر دی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اکثر اپنے بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بناتی ہیں لیکن انہوں نے شہرت اور پیسہ صرف اپنے تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ وہ اپنے بھائی بہنوں کابھی خوب خیال رکھتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے چندی گڑھ کے پوش علاقے میں چار کروڑ بھارتی روپے کی خطیر رقم خرچ کرتے ہوئے چار نہایت شاندار فلیٹس خرید ے اور یہ تمام انہوں نے اپنے بہن بھائی اور کزن میں تقسیم کر دیئے ہیں ۔ کنگنا نے یہ فلیٹس اپنی بہن ’’ رنگولی چندل ‘‘ بھائی اکشت اور دو کزنز کو تحفے میں دیئے ہیں ۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ کنگنا اکثر اوقات اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتی رہتی ہیں اور ان کا خیال بھی رکھتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے محبت کی مثال قائم کر دی ہے ۔ کنگنا رناوت کی جانب سے خریدے گئے فلیٹس ایئر پورٹ کے قریب ہیں جبکہ اردگرد بڑے شاپنگ مالز بھی موجود ہیں ۔
View this post on Instagram
کنگنا رناوت کے قریبی ذرائع کا کہناتھا کہ اداکارہ اپنے بہن بھائیوں کو کزنز کی خواہش کو پورا کرنا چاہتی تھیں جو کہ عرصہ دراز سے اپنے گھر کے خواب دیکھتے آ رہے تھے۔اداکارہ کے اس اقدام سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ’’ جارج کالونی ‘‘ کے نقش قدم پر چل رہی ہیں ، جارج نے ایک مرتبہ اپنے 14 قریبی دوستوں کو ایک ملین ڈالر فی کس کیش دیا تھا تاکہ وہ اپنے معیار زندگی کو مزید بہتر بنا سکیں ۔
کنگنا نے حال ہی میں ’’ ادے پور ‘‘ میں اپنے بھائی اکشت کی شادی کیلئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تھی ۔