اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والےچاروں نوجوان کون تھے؟پولیس نے شناخت ظاہر کردی

اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والےچاروں نوجوان کون تھے؟پولیس نے ...
اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والےچاروں نوجوان کون تھے؟پولیس نے شناخت ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے چاروں نوجوان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کا ٹیسٹ دینےاسلام آباد  پہنچے تھے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی سری نگر  ہائی وے پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے چار نوجوان ہلاک جبک دو زخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ سے تھا۔ان کی شناخت  انیس ، فیصل ،حیدراور فاروق کے نام سے کی گئی ہے۔چاروں نوجوانوں کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔چاروں نوجوانوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کشمالہ طارق کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے بیٹے کو بھی مقدمہ میں نامزد کیاگیا ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروٹوکول کی تیز رفتارگاڑیوں نے سگنل توڑا۔

مزید :

قومی -