ہسپتال میں داخل کیوں نہیں ہونے دیا؟بھارتی اداکار سیکیورٹی گارڈ پر بھڑک اٹھے
نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی اداکار ہریتھک روشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ پر غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ہریتھک روشن ہسپتال کے گیٹ سے اندر داخل ہونا چاہ رہے ہیں مگر سیکیورٹی گارڈ ان کو ایسا کرنے سے روک دیتا ہے جس پر اداکار غصے ہوجاتے ہیں،جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ ان کو دوسرے گیٹ سے جانے کا اشارہ کرتا ہے،غصہ دکھانے کے بعد اداکار دوسرے گیٹ کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں،ویڈیو میں انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا ہے۔
View this post on Instagram