علامہ اقبال کا مجسمہ اور سوشل میڈیا پر تنقید ، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

علامہ اقبال کا مجسمہ اور سوشل میڈیا پر تنقید ، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا
علامہ اقبال کا مجسمہ اور سوشل میڈیا پر تنقید ، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ہونے والی کڑی تنقید کے بعد گلشن اقبال پارک میں نصب کیا گیا علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایک خاتون صارف کی جانب سے پارک میں لگے علامہ اقبال کے مجسمے کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا ہوگیا۔

اگرچہ یہ مجسمہ گزشتہ برس یوم آزادی پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے مالیوں نے اپنے طور پر بنا کر لگایا تھا لیکن پاکستانیوں کی جانب سے اسے علامہ اقبال کے ساتھ مذاق قرار دیا گیا اور اسے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے مجسمہ ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق قومی ہیروز کے احترام کا خیال رکھا جائے گا اور ان کے احترام میں کمی نہیں آنے دیں گے، دانستہ یا نادانستہ طور پر کیے گئے اس اقدام کی انکوائری کی جائے گی۔