بے وفا بوائے فرینڈ سے انوکھا انتقام، خاتون نے ایسا کام کردیا کہ ویڈیو نے ٹک ٹاک پر دھوم مچادی

بے وفا بوائے فرینڈ سے انوکھا انتقام، خاتون نے ایسا کام کردیا کہ ویڈیو نے ٹک ...
بے وفا بوائے فرینڈ سے انوکھا انتقام، خاتون نے ایسا کام کردیا کہ ویڈیو نے ٹک ٹاک پر دھوم مچادی
سورس: Tiktok/ashley.vanpevenage

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے بے وفائی کا ایسا انوکھا انتقام لیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ میل آن لائن کے مطابق واشنگٹن کی رہائشی ایشلے وین پیونیج نامی اس خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو بے وفائی کرتے پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا اور جاتے جاتے اس کے گھر کی دیوار کو ہتھوڑے سے توڑ کر اس میں انگریزی حروف ’FU‘ کندہ کر ڈالے اور ان کے نیچے سپرے سے ’Love Your Ex‘پینٹ کر دیا۔
ایشلے نے اس سارے عمل کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جو اس قدر وائرل ہوئی کہ صرف 24گھنٹوں میں اسے 1کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ ایک ہفتہ قبل بھی ایشلے نے اپنے بوائے فرینڈ سے بے وفائی پر انتقام لینے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس ویڈیو میں اس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی کار پلاسٹک اور ٹوائلٹ پیپر سے ڈھانپ دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ گاڑی بھی اسی آدمی کی تھی جس کے گھر کی دیوار توڑنے کی حالیہ ویڈیو ایشلے نے پوسٹ کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -