کئی سالوں تک سگریٹ اور شراب پینے والے شخص کا جسم پیلے رنگ کا ہوگیا، انوکھا کیس سامنے آگیا

کئی سالوں تک سگریٹ اور شراب پینے والے شخص کا جسم پیلے رنگ کا ہوگیا، انوکھا ...
کئی سالوں تک سگریٹ اور شراب پینے والے شخص کا جسم پیلے رنگ کا ہوگیا، انوکھا کیس سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک آدمی کو کثرت شراب و سگریٹ نوشی کے سبب بیمار پڑنے پر ہسپتال لایا گیا ہے جس کے جسم کا رنگ ہی حیران کن طور پر پیلا ہو چکا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد کیس چین کے شہر ہوائی این میں پیش آیا ہے۔ اس 60سالہ مریض کا نام ڈو بتایا گیا ہے جو سالہا سال سے شراب اور سگریٹ پی رہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈو کو یرقان ہو چکا ہے۔
 اس کے علاوہ اس کے جسم میں دو ٹیومر بھی ہیں۔ ان میں سے ایک اس کے پتے میں ہے جو ’بائل ڈکٹس‘ (Bile Ducts)میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض کا رنگ پیلا پڑنے کی وجہ یہ ٹیومرز تھے کیونکہ اسے یرقان بھی انہی کی وجہ سے لاحق تھا۔ ان ٹیومرز کو آپریشن کرکے نکال دیا گیا ہے اور اب اس کے جسم کا رنگ نارمل ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے ڈو کی علاج سے پہلے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں اس کی گردن اور پیٹ کی رنگت ایسی زرد دکھائی دیتی ہے کہ جیسے اس کے جسم پر ہلدی مل دی گئی ہو۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض گزشتہ 30سال سے شراب اور سگریٹ پی رہا تھا، جن کی وجہ سے اس کے جسم میں یہ ٹیومرز بنے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -