انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد ملاقات، دو 15سالہ لڑکیوں کو 10مردوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد ملاقات میں دو 15سالہ لڑکیوں کو 10مردوں نے منشیات دے کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے برسبین مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں سے ایک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’سنیپ چیٹ‘ پر دونوں لڑکیوں کے ساتھ دوستی کی اور گزشتہ سال 28دسمبر کو انہیں ملنے کے لیے بلایا۔
جب لڑکیاں ملزم کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچیں تو وہاں ملزم سمیت10مرد موجود تھے۔انہوں نے دونوں لڑکیوں کو شراب اور دیگر منشیات دیں اور انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ جب لڑکیوں نے مزاحمت کی تو ایک ملزم نے شراب کی بوتل توڑ کر ان کے پیٹ میں گھونپ کر قتل کردینے کی دھمکی دی۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔