سعودی صوبہ تبوک کے گورنر اس وقت پاکستان میں کیا کررہے ہیں؟

سعودی صوبہ تبوک کے گورنر اس وقت پاکستان میں کیا کررہے ہیں؟
سعودی صوبہ تبوک کے گورنر اس وقت پاکستان میں کیا کررہے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے صوبے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود ان دنوں اپنے 13ساتھیوں کے ہمراہ تلور کے شکار کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق شہزادہ فہد خصوصی طیارے کے ذریعے پانچ روز قبل دالبندین پہنچے۔ دالبندین ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، رکھشاں ڈویژن کے کمشنر سعید احمد عمرانی، ڈی آئی جی جاوید جسکانی، بریگیڈیئر ابوبکر شہباز اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کی طرف سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شہزادہ فہد کی آمد سے چند روز قبل ایک عرب وفد 40شاہینوں کے ہمراہ دالبندین پہنچا  تھا۔ شہزادہ فہد اپنے اس قافلے کے ہمراہ چاغی کے علاقے پہنچے جہاں وہ تقریباً 3ہفتے گزاریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں وفاقی حکومت کی طرف سے بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور ان کے خاندان کے دیگر 5افراد کے لیے بین الاقوامی سطح پر نایاب قرار دیئے گئے تلور کے شکار کے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے۔یہ اجازت نامے جاری ہونے سے پہلے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے 11افراد بھی تلور کے شکار کے لیے ضلع چاغی پہنچ چکے تھے۔