طیب اردوان نے ترکی میں نیا آئین لانے کا عندیہ دے دیا
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر طیب اردوان نے ملک میں نئے آئین کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئے آئین پر بحث کرنے کا وقت ہے، مستقبل میں نئے آئین پر کام کر سکتےہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔
واضح رہے ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ سال 2003-2002 میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور اردوان کو وزیر اعظم بنایا ۔ طیب اردوان پارٹی کے قیام کے ایک سال بعد 2002 میں اقتدار میں آئے۔ وہ 11 سال تک ترکی کے وزیر اعظم رہے اور پھر 2014 میں ملک کے پہلے براہ راست صدر منتخب ہوئے۔