سینیٹ الیکشن کی آمد آمد، ایسے میں جہانگیر ترین کہاں ہیں؟ تصاویر سامنے آگئیں

سینیٹ الیکشن کی آمد آمد، ایسے میں جہانگیر ترین کہاں ہیں؟ تصاویر سامنے ...
سینیٹ الیکشن کی آمد آمد، ایسے میں جہانگیر ترین کہاں ہیں؟ تصاویر سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک طرف سینیٹ الیکشن میں جہانگیر ترین کو ایکٹو کرنے کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں تو دوسری طرف وہ خود کھیتی باڑی میں مصروف ہیں۔

جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے فیس بک پیج پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے والد کے ساتھ فصل کی بوائی کیلئے زمین کا جائزہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

علی ترین کے مطابق اگرچہ ان کی زندگی کا زیادہ تر حصہ شہروں میں گزرتا ہے لیکن وہ بنیادی طور پر کسان ہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اگلے ماہ سینیٹ الیکشن ہوں گے جن کیلئے حکمران جماعت تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کو ذمہ داریاں سونپنے کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میںحکومتیں بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن چینی بحران پر شوگر کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں نام آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے ان سے دوریاں پیدا کرلی تھیں۔ 

کچھ روز پہلے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی تھی کہ سینیٹ الیکشن کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے جس کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے جبکہ اس میں شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور سمیت دیگر لوگوں کو بھی شامل کیا جائے۔

Although we spend most of our time in cities, at our core we are farmers.

Posted by Ali Khan Tareen on Tuesday, February 2, 2021

مزید :

قومی -