اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میں لاہور اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی, بھکر،گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، منڈی بہاوالدین، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور لیہ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے, تاہم پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے. پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور اسلام آباد میں بارش جبکہ پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔