احتساب عدالت میں شہباز شریف نے اپنے دور حکومت کے دوران پنجاب میں ترقی کی بات کی تو عدالت نے کیا ہدایت کی ؟

احتساب عدالت میں شہباز شریف نے اپنے دور حکومت کے دوران پنجاب میں ترقی کی بات ...
احتساب عدالت میں شہباز شریف نے اپنے دور حکومت کے دوران پنجاب میں ترقی کی بات کی تو عدالت نے کیا ہدایت کی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی جادو ٹونے سے نہیں بلکہ میری کار کردگی کی وجہ سے ہوئی اور ہمارے دور میں کرپشن کی شرح میں بھی کمی آئی تھی ۔احتساب عدالت میں پیشی کے دوران شہباز شریف نے اپنے دور حکومت سے متعلق بات کی تو عدالت نے ہدایت کی کہ صرف کیس سے متعلق بات چیت کی جائے ۔
ًتفصیل کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ ہر پیشی پر اپوزیشن لیڈر سیاسی گفتگو کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا قوم کو سچ بتانا چاہتے ہیں، کوئی کرپشن نہیں کی، عدالت نے قرار دیا کہ آپ بے گنا ہ ثابت ہوئے تو بری ہو جائیں گے۔عدالت نے نیب کے دو گواہان کے بیا نات قلمبند ہونے پر، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم سنایا اور کارروائی دس فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -