معروف امریکی گلوکارہ بھی بھارتی کسان مظاہرین کے حق میں بول پڑیں
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ بھارت میں کئی روز سے جاری کسان مظاہرین کے حق میں سامنے آئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان کسانوں کے بارے میں کیوں بات نہیں کررہےَ؟اپنی ٹویٹ میں انہوں نے عالمی خبررساں ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک(سی این این ) کی خبر کو بھی شئیر کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے اپنے مطالبات کی منظوری کے احتجاجی دھرنا دئیے بیٹھے ہیں،متعدد بار پولیس تشدد کے ذریعے مظاہرین کا منتشر کرنے کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔کئی روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے باوجود بھارتی حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ہے۔
why aren’t we talking about this?! #FarmersProtest https://t.co/obmIlXhK9S
— Rihanna (@rihanna) February 2, 2021